دینہ میں 20 سالہ مزدور کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ میں دو سال قبل 20 سالہ مزدور کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ مزدور کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ بدفعلی کا مقدمہ 2022 میں درج ہوا تھا، جس کے تحت مجرم طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

دینہ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار اور تفتیشی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ 6 دسمبر 2022 کو پیش آیا، جس میں مزدور نے پولیس کو رپورٹ دی کہ اسے واش روم میں ملزم کی جانب سے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو دھمکیاں دی گئیں اور زبردستی اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے اس کیس پر بھرپور محنت کی۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button