دینہ میں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعے پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد، ہراسانی اور امتیازی سلوک کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر واضح کیا کہ جہلم پولیس خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو انصاف کی فراہمی اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button