جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں افسوسناک حادثہ ، 20 سالہ مزدور جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کنکریٹ مکسچر پر کام کرتے ہوئے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقے النگ کا رہائشی 20 سالہ مزدور عظمت علی ولد عمران علی کنکریٹ مکسچر میں چادر پھنس جانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب عظمت علی مشین کے قریب کام کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے چادر مشین میں پھنس گئی جس سے 20 سالہ مزدور کو شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق مزدور کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



