جہلم میں بااثر افراد کا 35 سالہ شخص پر تشدد، سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں

جہلم میں بااثر افراد نے کم عمر لڑکے سے دوستی کا الزام لگا کر 35 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

بی بی سی جہلم کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ بوکن میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں کم عمر لڑکے سے دوستی کے الزام میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔

ملزمان نے35 سالہ قدیر الحسن کے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں بلیڈ سے مونڈ ڈالیں۔ متاثرہ شخص معافیاں مانگ کر پاؤں کو ہاتھ لگاتا رہا، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو شیخ قریشیاں سے اغواء کر کے بوکن مارکیٹ میں قائم حق باہو ٹینٹ سروس لے کر گئے۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تھانہ صدر پولیس نے 4نامزد اور پانچ نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button