جہلم میں چینی کی شدید قلت، عام صارفین متاثر، کریانہ فروش پریشان

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں دکانوں پر چینی کی بدترین قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے سیلز ٹیکس نمبر لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے باعث زیادہ تر کریانہ فروش چینی خریدنے سے محروم ہو گئے ہیں۔
کریانہ فروشوں کا کہنا ہے کہ صرف ایس ٹی این رکھنے والے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو چینی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ چھوٹے دکانداروں کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق ضلع جہلم میں چینی کی طلب کو چند بڑے سٹورز پورا نہیں کر سکتے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ایس ٹی این کے بغیر بھی کریانہ فروشوں کو چینی فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور مصنوعی بحران سے بچا جا سکے۔



