للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک بنوائیں ورنہ لوگ موٹروے بند کر دیں گے، مشتاق احمد

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک بنوائیں ورنہ لوگ موٹروے بند کر دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابا کیا گیا جس پر حکومتی اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے۔

حلقہ پی پی 26 سے پی ٹی آئی رہنما سنی اتحاد کونسل کے رکن بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے سڑک بنوائیں ورنہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ضلع جہلم سے ختم کروا دوں گا۔

بریگیڈیئر (ر)مشتاق احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجبور ہو چکے ہیں ،کھیوڑہ مائنز کا سیاح 60 فیصد ختم ہو چکا ہے،کھیوڑہ مائن کو دیکھیں لوگ تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں پسند تو نہ کریں پنڈدادنخان والوں کا روڈ بنا دو۔ سٹرک بنوائیں وگرنہ (ن) لیگ کی سیاست ضلع جہلم سے ختم کرادوں گا اورلوگ موٹروے بند کر دیں گے،ضلع جہلم میں منصوبے نامکمل ہیں،جہلم میں امن و امان کی بری صورتحال ہے۔

اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین آپے سے باہر ہو گئے اور ڈیسک بجا کر نعرے لگاتے رہے۔ جب عمران خان کی تصویر لہرائی گئی تو حکومتی اراکین اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button