دینہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ویگو ڈالے میں سوار 2 جاں بحق، ایک شخص زخمی

دینہ میں منگلا بائی پاس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں منگلا بائی پاس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویگو ڈالے میں سوار دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار افراد کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا۔ مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ان کے کسی مذہبی جماعت سے تعلق کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button