حکومت پنجاب تعلیمی انقلاب کی خواہاں ہے، رانا سکندر حیات

لندن: آکسفورڈ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز قیادت میں تعلیمی انقلاب لانے کی خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے آکسفورڈ کے رہائشی کاشف ندیم سے ملاقات میں کیا۔ کاشف ندیم نے صوبائی وزیر تعلیم سے اپنے آبائی شہر ساہیوال میں گورنمنٹ ہائی سکولز 145/9- ایل ساہیوال ( گرلز اور بوائز) کو ہائیر سکینڈری اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر رانا سکندر حیات وزیر تعلیم پنجاب نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ضروری کارروائی کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

رانا سکندر نے کہا کہ دنیا کی اعلیٰ علمی درسگاہوں میں زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلباء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت پنجاب ان کے تجربات اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی، کاشف ندیم نے صوبائی وزیر سے سکول کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ تسلیم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button