شہری نے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجالیا

دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں کی سجاوٹ کے لئے نت نئے انداز اپناتے ہیں، کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے بھارتی شہری نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجا لیا۔

ریاست کیرالہ میں گاڑیوں کے شوقین شہری نے اپنے گھر کو کاروں اور موٹرسائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجالیا، فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی شہری کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس نے گھر کے مختلف حصوں کو دکھایا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ گھر کے مالک نے عام چیزوں کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے انہیں نیا روپ دیدیا۔ ایک پرانی کار کو صوفے میں تبدیل کردیا گیا، جبکہ ایک اسکوٹر کے ہینڈل سے لائٹ بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے بیڈروم، ڈرائنگ روم اور کوریڈور کے حصوں کو مختلف گاڑیوں کے پارٹس سجایا گیا ہے جنہیں روزمرہ کی چیزوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارتی شخص نے گھر کا دورہ کراتے ہوئے بتایا کہ اسے گاڑیوں کا بہت شوق ہے، اس لیے میں نے گھر کو بھی مختلف پارٹس سے سجایا ہے، عجیب وغریب گھر میں کئی ایسی مزید تخلیقی چیزیں بھی موجود ہیں، دیکھنے والوں نے گاڑیوں کے شوقین شہری کی کوشش کو خوب سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button