جہلم پولیس نے گمشدہ 7 سالہ بچے اور بزرگ خاتون کو لواحقین سے ملا دیا

جہلم پولیس نے اپنی عوام دوست پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور مثالی اقدام کیا۔

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر سٹی ہاؤسنگ پارک میں رش کے باعث ایک 7 سالہ بچہ اور ایک بزرگ خاتون اپنے لواحقین سے بچھڑ گئے۔

گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنائی اور مختصر وقت میں بچے اور بزرگ خاتون کو تلاش کر لیا۔ بعد ازاں انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، جس پر اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس جذبہ خدمت کو سراہا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، طارق عزیز سندھو نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو عوامی مقامات پر اپنی نگرانی میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے تعاون سے اس مشن کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button