جہلم میں کرایہ داری کے اندراج کے لیے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم میں کرایہ داری کے اندراج کے لیے آنے والا شخص ریکارڈ چیک کرنے پر اشتہاری مجرم نکلا، جسے پولیس نے فوراً گرفتار کر لیا۔

جواد حسین شاہ نامی شخص کرایہ داری کے اندراج کے حصول کے لیے خدمت مرکز پہنچا۔ مرکز کے عملے نے جب اس کا ریکارڈ چیک کیا تو وہ اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری مجرم نکلا، جو سال 2023 سے شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا۔

جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مجرم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس ضلع شیخوپورہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس خدمت مرکز کے عملے کو بروقت کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کے خاتمے اور مجرموں کی گرفت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانے کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button