شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: شہری دفاع کی تربیت حالت جنگ اور امن دونوں میں مفید ہے، ہر شہری کو یہ تربیت ضرور حاصل کرنی چاہئے، خاص طور پر طلباء و طالبات جوہمارا مستقبل ہیں ان کو شہری دفاع، فرسٹ ایڈ جیسی ضروری چیزوں سے آگاہی ضروری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول میں منعقدہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہری دفاع کی مشق کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے حالت امن، جنگ اور ہنگامی صورتحال میں شہری دفاع کے اہلکاروں کے کردار بارے عملی مشق کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس مشق میں ضلعی پولیس، سکول کے طلبا اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

ڈی سی جہلم نے شہری دفاع کی تربیت اور کارکردگی پر شہری دفاع کے اہلکاروں کوشاباش دی جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں، طلبا و طالبات میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button