پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کے زیراہتمام’’شجر کاری مہم‘‘ اور آگاہی واک کا انعقاد

جہلم: پنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم کے زیراہتمام’’شجر کاری مہم‘‘ کااہتمام،صنعت کارصاحبان کی آگاہی کیلئے فیکٹریوں میں ’’ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے‘‘ بارے آگاہی واک کی گئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم چوہدری عبدالواحد،صدربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم راجہ محمدانور، سینئرنائب صدر بورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم حاجی اسلام الدین شیخ، ضرار امتنان نائب صدر بور ڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم،غلام ربانی ممبربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم ودیگر نے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کاآغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسٹیٹ سمال انڈسٹریزجہلم کے زیراہتمام شجر کاری مہم کاآغاز کردیا گیا۔ اس موقع پرسمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کے صنعت کارصاحبان کی آگاہی کیلئے فیکٹریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے بارے آگاہی واک کی گئی۔

واک میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریزاسٹیٹ جہلم چوہدری عبدالواحد،صدربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم راجہ محمدانور، سینئرنائب صدر بورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم حاجی اسلام الدین شیخ، ضرار امتنان نائب صدربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم،غلام ربانی ممبربورڈ آف مینجمنٹ، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ،جہلم ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پرسمال انڈسٹریز اسٹیٹ جہلم کے صنعتکارصاحبان کوآگاہی دی گئی کہ اپنی اپنی فیکٹریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے کروائیں، اوراردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں اورحکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر پرعمل کریں، ڈینگی خطرناک اورجان لیوا ہے اس سے بچاؤ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button