خواتین کو ہر میدان میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر

دینہ: سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ہمیں ہر میدان میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے تا کہ خواتین ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ایف جی کالج منگلا کینٹ میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں اگر وہ محنت و لگن کو اپنا لیں۔ طالبات بھرپور محنت و لگن کے ساتھ وفاقی اور صوبائی مقابلہ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔
انہوں نے ایف جی کالج میں تقریب منعقد کرنے پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبات کے رہنمائی کے لیے حتیٰ الامکان کوشش کریں گی۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو طالبات کو مقابلے کے امتحان میں شریک ہونے اور اس کے لیے تیاری کے بارے مفصل معلومات فراہم کیں۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل ایف جی کالج منگلا کینٹ نے سعدیہ حسین ڈوگر کی کالج آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالبات کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے حوصلہ افزا خطاب سے طالبات کو بہت کچھ ملا ہے۔



