ضلع جہلم میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر، گرجا گھروں کی تزئین و آرائش عبادات کا اہتمام، پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی بڑھادی گئی، بازاروں میں خریداروں کا رش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بازاروں میں خریداروں کا رش، تقریبات کیلئے گرجا گھروں کی تزئین و آرائش اور رنگ وروغن کا کام تیزی کےساتھ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے سکیورٹی بھی بڑھادی ہے۔

دوسری جانب مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گر جا گھروں میں عبادت کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف مسیحی اداروں میں رنگا رنگ تقریبات بھی جاری ہیں۔

کرسمس کی تیاریوں کے باعث بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے جہاں مسیحی برادری کی بڑی تعداد کرسمس کے حوالے سے خرید وفروخت میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ دکانوں پر گاہک من پسند کی چیزیں تلاش کرتے اور خریداری کرتےنظر آتے ہیں، دریں اثناء بڑھتی مہنگائی کے باعث سجاوٹی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مسیحی برادری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی نے اگر چہ خریداری متاثر کی ہے مگر ہم کر شمس بھر پور انداز سے منانے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button