سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

رہائشی سائز کے شمسی پینل نے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ یہ ریکارڈ سولر پینل کے موجودہ موڈیولز میں 7 فی صد سے زیادہ بہتری لا کر بنایا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک اسٹاٹ اپ کمپنی آکسفورڈ پی وی نے جدید جنریشن کے ٹینڈم سولر سیل متعارف کرائے ہیں جو پیروسکائٹ نامی ’معجزاتی مواد‘ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔

پیرووسکائٹ آن سیلیکون ٹینڈم سولر سیل نے 26 اعشاریہ 9 فی صد کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ موجودہ بہترین سیلیکون موڈیولز سے 7.5 فی صد بہتر ہے۔

1 اعشاریہ 6 مربع میٹر رقبہ گھیرنے والے اور 25 کلو سے کم کا وزن رکھنے والے ان سولر پینلز کو آکسفورڈ پی وی نے گھریلو استعمال کے لیے ’آئیڈیل سائز‘ قرار دیا ہے۔

کمپنی کے فیچ ایگزیکٹیو ڈیوڈ وارڈ کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ پی وی کا ریکارڈ ساز موڈیول سولر پاور جنریشن میں واضح جدت پیش کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان چین کے کمرشل سائز سولر پینل کے سورج کی روشنی کے 34 اعشاریہ 6 فی صد بجلی بنانے کے ریکارڈ کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button