پنڈدادنخان میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے دعوے دھرے کے دھرے، شہری مشکلات کا شکار

پنڈدادنخان: وزیر اعلیٰ پنجاب کی صاف ستھرا پنجاب مہم کے دعوے پنڈدادنخان میں زمینی حقائق سے یکسر مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

محلہ منڈی محمد صدیق، بلوچانوالہ اور دیگر علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کے ڈھیر عوام کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔ شہر میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث گلیاں اور سڑکیں پانی اور کیچڑ سے بھری رہتی ہیں، جس سے شہریوں کو روزمرہ معمولات میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسکول جانے والے طلبہ و طالبات کے لیے یہ صورتحال مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ گلی محلوں میں کچرے کے انبار انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی ابتر صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button