ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے لیے محکمہ ماحولیات وبال جان بن گیا

جہلم: ضلع کی چاروں تحصیلوں کے لیے محکمہ ماحولیات وبال جان بن گیا، زہریلا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور ماربل فیکٹریوں کی بھر مار، محکمہ ماحولیات فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔

زہریلا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور ماربل فیکٹریوں کی بھر مار کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے شہری جلد ی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ ماحولیات کی تمام تر کار کردگی فوٹوسیشن اور ٹھنڈے کمروں تک محدود دکھائی دیتی ہے، شہریوں کو فضائی آلودگی سے نجات دلانے والا کوئی ذمہ دار نہیں۔

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں اور ماربل فیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کر کے سیل کیا جائے تا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button