چیک ڈس آنر اور چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری، چیک ڈس آنر اور چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئےاشتہاری ملزم ساجد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم ساجد سٹی پولیس کو چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف گزشتہ برس چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

ملزمان اشتہاری گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button