جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور عنصر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تین عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالا ن عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کوان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button