ڈپٹی کمشنر جہلم تبدیل، علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو تبدیل کر کے علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا، تبادلے اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا تبادلہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کر کے ان کی جگہ علی اکبر بھنڈر کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا۔
سیدہ رملہ علی نے جہلم میں ساڑھے پانچ ماہ ڈپٹی کمشنر کے فرائض سرانجام دیے، سیدہ رملہ علی کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم علی اکبر اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بھکر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



