ضلع جہلم کے پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین کو کم اجرت پر ٹرخایا جانے لگا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے پیٹرول پمپس کے پیمانوں میں کمی کیساتھ ساتھ کام کرنیوالے ملازمین کم اجرت پر ٹرخائے جانے لگے، کئی پمپس مالکان نے مبینہ طور پر کم اجرت ملازمین کو ہیراپھیریوں پر مامور کر دیا۔ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا۔

جہلم شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے بیشتر پیٹرول پمپس مالکان انتہائی قلیل اجرت پر مزدوروں سے مشقت لیکر ان کا جسمانی، معاشی استحصال کرنے میں مصروف ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ملازمین کو حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ اجرت کی بجائے برائے نام اجرت ادا کر رکے 12/12گھنٹے مشقت لی جا رہی ہے ۔ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ایسے محنت کشوں سے 12 گھنٹوں سے زائد ڈیوٹی لینا لیبر قوا نین کی سخت خلاف ورزی ہے اور محنت کشوں کو چھٹی کی سہولت بھی میسر نہیں۔

اس طرح یہ معاملات مزدوروں کیلئے مقرر کی جانے والی اجرت اور ڈیوٹی ٹائم لیبر پالیسی کی خلا ف ورزی ہے۔ مبینہ طور پر بیشتر پٹرول پمپس مالکان نے ملازمین کو ہیرا پھیری کے لیے کام پر لگا رکھا ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹر ی لیبر، کمشنر راولپنڈی، ایڈوائزر صوبائی محتسب اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کرنے اور محنت کشوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ماہانہ تنخواہ دلوانے اور ایک ماہ میں چار چھٹیاں دینے کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button