سیرتِ شافعِ محشر ﷺ کانفرنس 5 ستمبر کو مرکزی جامع مسجد چوک اہلِ حدیث میں منعقد ہوگی

جہلم: 5 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء مرکزی جامع مسجد چوک اہلِ حدیث جہلم میں سیرتِ شافعِ محشر ﷺ کانفرنس منعقد ہوگی۔
کانفرنس کی صدارت جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر کریں گے۔
کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث اسلام آباد کے امیر ڈاکٹر مولانا سید طیب الرحمن زیدی اور معروف واعظِ شیریں بیان قاری محمد الیاس مدنی آف ساہیوال خصوصی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر جامعہ علوم اثریہ جہلم کے ششماہی امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کیا جائے گا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران جامعہ علوم اثریہ کے ہونہار طالب علم حافظ عبداللہ اقبال کو بورڈ کے امتحانِ ثانویہ عامہ میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی جائے گی۔
منتظمین کی جانب سے سیرتِ شافعِ محشر ﷺ کانفرنس میں علماء، طلبہ، اساتذہ، دینی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔



