جہلم: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بھٹیہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

جہلم: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 24 جنوری بروز جمعہ کو گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹیہ روہتاس روڈ جہلم میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا۔
یہ میڈیکل کیمپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں ہوگا اور دن 3 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ضرورت مند افراد کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
فری میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم موجود ہوگی جن میں میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔ یہ ماہرین جدید طبی اصولوں کے مطابق مریضوں کا معائنہ کریں گے اور انہیں بہترین علاج فراہم کریں گے۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر میں انسانی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ تنظیم کی قیادت امیر عبدالقدیر اعوان خود کر رہے ہیں اور وہ ہر منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔



