جہلم میں غازی علم الدین شہید کا 95 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا


جہلم: غازی علم الدین شہید کا 95 واں یوم شہادت جہلم میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر قرآن خوانی، اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جہلم میں مدرسہ انجمن تعلیم السلام شمالی محلہ برلب دریا عاشق رسول غازی علم الدین شہید کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معروف سماجی ومذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ 16 اپریل 1920 کو حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی پر راجپال کو عاشق رسول غازی علم الدین شہید نے جہنم واصل کیا اور انگریز حکومت نے غازی علم الدین شہید پر مقدمہ درج کر لیا تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو یہ اعزاز ملا کہ انہوں نے عاشق رسول کا مقدمہ لڑا لیکن غازی علم الدین شہید نے شہادت کا مقام حاصل کر لیا جن کو 31: اکتوبر 1929 کو سرگودھا ریجن کی سنٹرل جیل میانوالی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
سید خلیل حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ غازی علم دین کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا جنہوں نے جرم سے معافی کی بجائے شہادت کو قبول کر کے اللہ تعالی کے نبی کی عظمت کے تحفظ کو ہمارے لئے مشعل راہ بنایا اس لئے غازی علم دین کی جرات اور عظمت پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے آج پوری قوم ان کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ قرآن خوانی کر رہی ہے۔



