تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی آپریشن کا اعلان، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی آپریشن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے کسی بھی بازار میں تجاوزات کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

یہ ہدایات انہوں نے انسدادِ تجاوزات ٹیموں سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر، سی او مبارک علی خان، انسپکٹر تجاوزات اور دیگر متعلقہ عملہ شریک تھا۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر کے تمام بازاروں میں زیرو تجاوزات یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط کرنے، دوکانیں سیل کرنے اور مقدمات درج کروانے جیسے تمام قانونی اقدامات بلا تاخیر کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں دن رات بازاروں اور مرکزی سڑکوں پر نگرانی کریں گی اور تجاوزات کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کو موقع پر ہی جیل بھیجا جائے گا تاکہ شہر میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button