خودکشی، حادثہ یا قتل؟؛ دینہ میں زہریلی چیز کھانے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

دینہ: خودکشی، حادثہ یا قتل؟ دینہ کے نواحی علاقے میں زہریلی چیز کھانے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے آڑھا بڈھار میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی پراسرار موت نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ پولیس کے مطابق ماں، بیٹا اور بیٹی نے زہریلی چیز نگلی جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل دینہ میں پراسرار واقعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #Dina #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ ہاجرہ، 7 سالہ قاسم اور 5 سالہ زینب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف اور افسوس کی فضا پھیل گئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ معاملہ خودکشی ہے یا حادثاتی موت، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ تھانہ منگلا پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔



