جماعت اسلامی یوتھ جہلم کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کااجلاس، صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب کی شرکت

سوہاوہ: جماعت اسلامی یوتھ کاضلعی ایگزیکٹو کونسل کااجلاس جس کی صدارت میاں یاسر گجر صدر جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب نے کی۔ اسکے علاوہ زونل صدور اور یوسی صدور نے بھی شرکت کی۔ یوتھ کی رمضان کےبعد دوبارہ سے سرگرمیاں بحال کرنے کافیصلہ، ٹریفک قوانین، پتنگ بازی سے روک تھام اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے پراتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں جماعت اسلامی یوتھ ضلعی ایگزیکٹو کونسل کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت میاں یاسر گجر صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب نے کی۔ ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم اور نائب صدر شمالی پنجاب فیاض بٹ بھی موجود تھے۔ انکے علاوہ سوہاوہ،ڈومیلی،دینہ،جہلم زون کے صدور اور مختلف یونین کونسلز کے عہددران نے بھی شرکت کی۔

میاں یاسر گجر نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ رمضان کے بعد اپ سب نوجوان دوبارہ سے اپنی سرگرمیوں کاآغاز کریں، ماہانہ میٹنگز کاانعقادکرائیں۔سال میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ، والی بال کاٹورنامنٹ بھی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے متعلقہ ٹریفک افسران، ریسکیو افسران تھانہ کے ایس ایچ او سے میٹنگ کرکے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری،ایمرجنسی میں فرسٹ ایڈ کی فراہمی اور پتنگ بازی،اسلحہ کی نمائش اور منشیات سے روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button