جہلم میں پولیس کا شیشہ پارٹی پر چھاپہ، خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے ایک اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقامِ عامہ پر شیشہ پارٹی کرنے والے تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد شیشے، فلیور، کوئلے اور استعمال شدہ شراب کی بوتل برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عوامی مقام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو عوام الناس کی صحت کے لیے خطرناک امراض کے پھیلاؤ اور امن عامہ میں خلل کا باعث بن سکتی تھیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی عوامی امن خراب کرنے یا سماجی بگاڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور معاشرتی امن کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button