چہلم حضرت امام حسینؑ؛ جہلم کے تعلیمی اداروں میں 31 اگست کو تعطیل کا اعلان

جہلم: چہلم امام حسینؑ کے موقع پر 31 اگست کو جہلم میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم عام تعطیل نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے چہلم امام حسینؑ پر چھٹی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 31 اگست بروز ہفتہ کو جہلم شہر میں سکیورٹی کی وجہ سے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور کالجز بندرہیں گے۔
خیال رہے جہلم میں 31 اگست کو شہدائے کربلا اور حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور ضلع بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ جہلم میں 4 مجالس، 6 جلوسوں کی سکیورٹی پر ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



