جہلم سمیت پنجاب بھر میں معذورافرادکیلئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں معذورافرادکیلئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیا۔
سوشل ویلفیئر آفس سے معذوری کارڈ بنوانا لازمی ہوگا۔وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے۔وہ میسج میں HQ لکھ کر سپیس دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر بھیج دیں۔
تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پانے والے افراد کو حکومت کی طرف سے وظیفہ دیا جائیگا۔جس شخص کا کوئی عزیز و اقارب یا دوست احباب معذورہو تو اس کا شناختی کارڈ چیک کریں اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیج دیں،ہماری تھوڑی سی کوشش کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔
جہلم سمیت پنجا ب کے ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سے انکے دفتر میں رابطہ کرکے ہر قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔



