سول ہسپتال جہلم میں جدید طبی سہولیات اور مشینری کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

جہلم: سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات اور مشینری کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد کی او پی ڈی کو تمام ضروری سہولیات اور ادویات بلا تفریق فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے سول ہسپتال جہلم کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے ہسپتال کی جنرل او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ میں آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ اور سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شکیل اور ایڈمن آفیسر برہان نے ڈی سی جہلم کو بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ سول ہسپتال میں روزانہ ہزاروں افراد کی آمد اور تمام افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی بڑا چیلنج ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں دستیاب تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button