دینہ میں ڈی پی او جہلم کی کھلی کچہری، ٹریفک مسائل پر ڈی ایس پی ٹریفک کو دینہ میں کھلی کچہری لگانے کا حکم


دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ پولیس سٹی چوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ، دینہ منگلا روڈ کے مسائل پر ڈی ایس پی ٹریفک کو کل دینہ میں کھلی کچہری لگانے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ پولیس سٹی چوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے عوام کے مسائل سننے کے بعد انہیں فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور دینہ منگلا روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کو 6 نومبر بروز بدھ کو پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے، 24 گھنٹے خدمت کے لیے حاضر ہے عوام کے تعاون سے منشیات پر قابو پایا گیا ہے، کسی کو بھی کوئی مسئلہ یا شکایت ہے تو وہ میرے آفس آ سکتا ہے۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو منشیات پر قابو پانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔



