پنڈدادنخان میں دو منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، دو منشیات فروش چرس سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب بشیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 530گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

تھانہ للِہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو100گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ للِہ میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button