اسپین میں گرفتار 14 پاکستانیوں میں سے 4 رہا، مزید کی رہائی متوقع

اسپین میں گرفتار 14 پاکستانیوں میں سے 4 کو ہسپانوی حکام نے رہا کر دیا، سفارتی ذرائع کے مطابق ایک پاکستانی خاتون کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہائی دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پاکستانیوں کی رہائی کا بھی جلد امکان ہے ، گرفتار کیے گئے تمام 14 افراد کو میڈرڈ اور بارسلونا سے حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان افراد پر واٹس ایپ گروپس میں تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button