پنجاب قیمت ایپ غیر مؤثر، سرکاری نرخنامہ مذاق بن کر رہ گیا

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت ایپ غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخنامے دکانداروں نے ہوا میں اڑا دیے ہیں۔ شہر بھر میں کسی بھی بنیادی ضرورت کی چیز سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ روٹی کم وزن ہونے کے باوجود 15 سے 20 روپے میں دستیاب ہے۔ چاول، بیسن اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی مقررہ نرخ سے مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں، اور ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمت ایپ کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button