پنڈدادنخان میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، دو افغان باشندے گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ سرچ آپریشن کھیوڑہ روڈ کے مضافاتی علاقوں میں کیا گیا، جہاں مجموعی طور پر 10 گھرانوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کارروائی کے دوران رہائشی ریکارڈ، شناختی دستاویزات اور دیگر قانونی پہلوؤں کی مکمل تصدیق کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشے کا بروقت تدارک کرنا ہے۔
سماجی اور فلاحی حلقوں نے پولیس اور حساس اداروں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے سرچ آپریشنز علاقے میں امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔



