ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں، صباء سحر

جہلم: ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں، آئندہ ماہ میں ڈینگی کی افزائش کا سیزن ہے اس سے قبل ڈینگی لاروا کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا تاکہ شہریوں کو اس موذی وائرس سے بچایا جا سکے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ماحولیات، زراعت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ڈینگی کے خلاف اقدامات پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو اگلے دو ہفتوں کے دوران ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button