مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے، صاحبزادہ ڈاکٹر حامد فاروق

دی ہیگ: پاکستان کمیو نٹی سنٹر دی ہیگ میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت پاکستان گجرات سےممتاز عالم دین ڈاکٹر سید حامد فاروق نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض چوہدری عامر یوسف نے ادا کئے۔

کانفرنس میں حسینی مشن ہالینڈ کے ریذ یڈنٹ عالم دین مولانا سید اسرار حسین گیلانی، پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ کے خطیب مولانا غلام مصطفیٰ نقشبندی، مولانا غلام عباس سیال، ادارہ منہاج القران دی ہیگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ یاسر نسیم نے خطاب کیا۔

علمائےکرام نے اتحاد بین المسلمین بھائی چارے اور اخوت ومحبت کا پر چار کیا اور ر حمت اللعالمینﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی ۔

مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر سید حامد فاروق نے کہا کہ امت مسلمہ کو آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔حضور پاکﷺ کی سیرت پاک سے یہی سبق ملتا ہے کہ مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر امت مسلمہ کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے حضور نبی کریمﷺ کے صلع حدیبیہ اوردیگر معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اللہ، ایک رسول، ایک کتاب کے ماننے والے ہیں، ایک کیوں نہیں ہو سکتے۔

بارگاہ رسالتﷺ میں چوہدری سعید مہر، حاجی صادق بٹ اور راجہ فاروق حیدر نے نعتیہ کلام پیش کئے۔مختلف مسالک کے علمائے کرام کو ایک سٹیج پر مد عو کرنے والے آرگنائز ر چوہدری عامر یوسف، چوہدری اسرار علی، راجہ سجاد حیدر اور سید شیراز اکرم تھے جب کہ چوہدری محمد اقبال قا ضیاں نے معاونت کی۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس تھی۔

کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی کانفرنسز سے کمیو نٹی میں اتحاد پیدا ہوگا ، ارگنائزرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button