دینہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو گولی مارنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو گولی مارنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو ڈکیتی کے دوران شہری پر فائرنگ میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے چھیننے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



