اساتذہ کی بہترین تربیت ہی نسلوں کی تربیت کی بنیاد ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: اساتذہ کی بہترین تربیت ہی نسلوں کی تربیت کی بنیاد ہے، نئے اساتذہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے تربیتی اکیڈمی کا کردار اہم ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے قائد اکیڈمی جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ قائد اکیڈمی پہنچنے پر پرنسپل اکیڈمی اور دیگر افسران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا۔

پرنسپل اور دیگر افسران نے ان کو قائد اکیڈمی میں جاری تربیتی کورسز بارے جنرل بریفنگ دی جس کے بعد ڈی سی جہلم کو اکیڈمی کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور دیگر حصوں کا دورہ کروایا گیا۔

قائد اکیڈمی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو اکیڈمی کی ضروریات و مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی نے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button