جہلم: خاتون کی سبزی فروش سے چھیڑ چھاڑ، نازیبا حرکات، ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں خاتون کی سبزی فروش سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات، خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سبزی فروش کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سیدپور میں شگفتہ نسرین نے پننوال کے رہائشی 70 سالہ سبزی فروش محمد اسلم کو سبزی کا ادھار واپس کرنے کے بہانے گھر بلایا اور نازیبا حرکات شروع کر دیں، تھوڑی دیر بعد خاتون کے دو مسلح ساتھی قیصر اور نعمان نے آ کر سبزی فروش کو یرغمال بنا لیا۔

تھوڑے وقفے سے ملزمان کا ایک اور ساتھی راجہ شعیب بھی کمرے میں داخل ہوگیا۔ ملزمہ شگفتہ اور دیگر ملزمان نے سبزی فروش محمد اسلم کو برہنہ کر کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے سبزی فروش سے دس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کی۔

شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے، اہل محلہ نے 70 سالہ سبزی فروش محمد اسلم کی جان بخشی کروائی۔

تھانہ جلالپور شریف نے سبزی فروش کی درخواست پر خاتون اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، باقی ملزمان کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button