جہلم میں گھریلو رنجش پر شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی، ملزم گرفتار

جہلم میں گھریلو رنجش پر شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی، خاتون کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ عید گاہ سعیلہ میں گھریلو رنجش پر گل بادشاہ نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی۔ خاتون بری طرح جھلس گئی جس کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کر دیا گیا، خاتون کے جسم کا 45 فیصد حصہ آگ سے جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بچوں کے لئے کھانا بنارہی تھی کہ اس کے شوہر بادشاہ نے گالم گلوچ کے بعد گھر میں رکھا پٹرول اٹھا کر ماچس سے آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کو اسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گل بادشاہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button