سوہاوہ میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 بھکاری گرفتار

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم کے احکامات کی روشنی میں سوہاوہ پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پانچ بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 5 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا، گداگروں میں سائیں اظہر، عظمی، آمنہ، اللہ رکھی اور نادیہ شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ویگرینسی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

بھکاری سوہاوہ شہر اور ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر چل پھر کر عوام الناس کے لئے خلل پیدا کرتے اور زبردستی بھیک مانگتے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button