سوہاوہ میں والد کو حراساں اور پریشان کر کے گھر میں قید کرنے والا ناخلف بیٹا اور پوتا گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو حراساں اورپریشان کر کے گھر میں محبوس کرنے والے ناخلف بیٹے اور پوتے کو گرفتار کر لیا۔
شہری نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا محفوظ اور پوتا شمس مجھے ہراساں اور پریشان کر کے گھر سے نکالنا چاہتے ہیں، اکثر باہر تالا لگا کر گھر کے اندر محبوس کر دیتے ہیں۔
سوہاوہ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کرکے ملزمان محفوظ اور شمس کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی قانونی اور مذہبی ذمہ داری ہے، جہلم پولیس والدین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔



