مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے با وجود فاسٹ فوڈ، تکہ کباب اور چکن پیسز کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے با وجود فاسٹ فوڈ، تکہ کباب اور چکن پیسز کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ جس سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو اسکے ساتھ ہی فاسٹ فوڈ شاپس اور تکہ کباب شاپس مالکان قیمتیں بڑھا دیتے ہیں ، لیکن برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتیں غیر معمولی کم ہوچکی ہیں لیکن فاسٹ فوڈ اور تکہ کباب شاپس کے مالکان شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب،صدر انجمن صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فاسٹ فوڈ شاپس اور تکہ کباب شاپس کے مالکان کو قیمتوں میں کمی کرنے اور نئی نرخ نامے جاری کرنے کا پابند بنایاجائے ، اضافی نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں ۔



