رمضان بازار میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے، یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور میونسپل کمیٹی حکام نے ڈی سی جہلم کو رمضان بازار میں دستیاب اشیاء، قیمتوں اور شہریوں کیلئے سہولیات بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے مختلف سٹالز پر جاکر سبزیوں، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیا کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا اور خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازار بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سستے بازار قائم کئے گئے ہیں تاکہ ہرشہری مناسب قیمت پر اپنی ضرورت کا سامان خرید سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button