کشتی حادثہ؛ ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کی خلاف ورزی اور دھمکیاں دینے پر 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پنڈدادنخان: عیسیٰ وال پتن، ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کی خلاف ورزی اور دھمکیاں دینے پر 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عیسیٰ وال پتن پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے احکامات کی خلاف ورزی کشتی میں اوور لوڈنگ آڈر پھاڑ نے اور ضلع کونسل کے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر 12 افراد کے خلاف تھانہ للِہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سگھر پور کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان کے تمام پتن غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر عیسیٰ وال پتن پر کشتی سروس بند نہیں کی گئی تھی اور اوور لوڈنگ سمیت موٹر سائیکل اور لوگوں کو کشتی کے ذریعے دریا پار کرانے کا سلسلہ جاری تھی۔
اس پر ضلع کونسل جہلم کی طرف سے تھانہ للِہ میں تحریریں درخواست جمع کرائی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



