سوہاوہ میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سوہاوہ کے نواحی علاقہ پھلڑے سیداں میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والا چور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، چور کے باقی ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ پھلڑے سیداں میں چار سے زائد افراد بجلی کی 11KV کی تاریں چوری کر رہے تھے کہ الفت نامی چور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کے باقی ساتھی اسے مردہ حالت میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بی بی سی جہلم کو بتایا کہ بجلی کے 8پول سے تاریں چوری ہوئی، چار سے زائد افراد شامل تھے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت الفت حسین کے نام سے ہوئی جو عادی مجرم ہے۔

سوہاوہ پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button