رمضان المبارک میں ضلع جہلم میں سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او ناصر جاوید باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی اور صدر سرکلز کی الگ الگ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سٹی سرکل کی میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم کی صدر سرکل سے کرائم میٹنگ، میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ،ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز تھانہ صدر،تھانہ دینہ ، تھانہ چوٹالہ اور تھانہ منگلا کینٹ و انچارج برانچز ڈی پی او آفس شریک ہوئے۔
ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات دیں اور کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے اور رپورٹ ہائے 173 ض ف کی عدالتہائے تک بر وقت رسائی یقینی بنائی جائے۔ سنگین مقدمات کے چالان مرتب کرتے وقت پراسیکیوشن سے مشاورت ضروری ہے ، نیز حلقہ افسران چالان کی مکمل چھان بین کے بعد ہی پراسیکیوشن کو بھجوائیں تا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا مل سکے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی وقوعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں، ایس ڈی پی اوز جرائم بر خلاف مال کے مدعیان سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ملزمان کی سراغ رسانی ہر صورت یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی یقینی بنائیں۔ دوران رمضان المبارک نمازوں ، جمعتہ المبارک اور تراویح کے دوران ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے، تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔



